پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 585 ہوگئی
فائل فوٹوپاکستان میں کورونا وائرس نے مزید21 افراد کی جان لے لی۔ملک بھر میں ہلاکتیں 585 ہوگئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران571 نئے مریض سامنے آئے۔جس کے بعد متاترین کی تعداد24 ہزار 644 تک جا پہنچی۔
پنجاب میں 9195اور سندھ میں 9093 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔پاکستان میں کوروناسےاب تک 6464 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 203ہوگئی۔ جبکہ پنجاب میں 182 اموات، سندھ میں 171اموات ، بلوچستان میں 22 افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔